• news

پاکستان جوڈوفیڈریشن کا کھلاڑیوں کو تربیت دینے کےلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان جوڈوفیڈریشن کا کھلاڑیوں کو تربیت کےلئے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر مراسلہ بھجوایا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو 2018 میں ارجنٹینا میں ہونے والے یوتھ اولمپکس کے لئے تیار کیا ہے۔یوتھ اولمپکس گیم کے کوالیفائنگ رانڈ جنوری سے جولائی 2018 تک ہوں گے جس میں قیصر خان شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے قیصر خان سمیت دیگر3کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت کے لئے کرغزستان منگولیا یا ازبکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر مراسلہ بھجوایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن