• news

فکسنگ سکینڈل شاہ زیب حسن کیس میں ایس پی حسن رضا بطور گواہ پیش

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل شاہ زیب حسن کیس میں ایس پی حسن رضا بطور گواہ پیش ہوئے ،فاسٹ باو¿لر محمد عرفان بھی بلے باز کے خلاف پی سی بی کے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے ،پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کیس میں پی سی بی کے گواہوں پر جرح کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزایس پی حسن رضا بورڈ کے گواہ کے طور پر ٹربیونل کے سامنے پیش ہو ئے ،شاہ زیب حسن کے وکیل کاشف رجوانہ نے رضا حسن پر جرح کی ،فاسٹ باولر محمد عرفان بورڈ کے آخری گواہ کے طور پر ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں گے،پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سماعت کے بعد گفتگو میں کہا کہ شاہ زیب حسن کیس میں محمد عرفان کے بعد پی سی بی کے گواہ مکمل ہوجائیں گے۔

جبکہ بلے باز خود اپنے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے ۔پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ بورڈ کا لیگل ڈیپارٹمنٹ محمد عرفان کی دستیابی سے ٹربیونل اور فریقین کے وکلا کو آگاہ کرے گا جس کے بعد سماعت کی آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن