قصور: گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
قصور(نمائندہ نوائے وقت)نواحی قصبہ راجہ جنگ میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بونگا راجہ کے منظور احمد کی بیوی عذراں بی بی نے گزشتہ رات گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھالیں جسے علاج کیلئے جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا لیکن خاتون جانبر نہ ہوسکی ،تھانہ راجہ جنگ پولیس مصروف کاروائی ہے۔
خودکشی