سیالکوٹ، پاکپتن، جھنگ، سرائے مغل، کمسن لڑکی سمیت 5 خواتین سے اوباشوں کی زیادتی
سیالکوٹ + پاکپتن + جھنگ + منڈی شاہ جیونہ + سرائے مغل (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں کمسن لڑکی سمیت 5 خواتین کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ کے تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ شفیع دا بھٹہ میں محمد منیر کی بارہ سالہ بیٹی لائبہ بی بی دودھ لینے گئی راستہ میں سلمان اسے زبردستی بیٹھک میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے محمد منیر کی رپورٹ پر سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ ٹاہلی لطیف پور میں چک نمبر388ج۔ب نواں لاہور کی فوزیہ بی بی بیمار والد کی تیما داری کے لیے تھانہ قادر پور کے علاقہ موضع ٹاہلی لطیف پور آئی فوزیہ بی بی رفع حاجت کے لیے باہر نکلی تو پہلے سے چھپے چار ملزمان عامر شہزاد،تصدق حسین،ناصر عباس اور شعیب جاوید نے اس کو اسلحہ کے زور پر فصل کماد میں لے گئے جہاں ملزمان نے فوزیہ بی بی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھانہ قادر پور پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی فوزیہ بی بی کے دیور اللہ دتہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پاکپتن نواحی گاﺅں لدھوونگا کے محمد مراد کی بیٹی کی شادی طارق ہوتی طارض کی میں شادی محمد مراد سے ہوئی مراد طارق کے گھر اپنی بیوی کو لینے گیا جہاں پر اس کی بیٹی یاسمین بی بی نے بتایا کہ اس کے سسر ملزم غلام قادر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں نواحی گاﺅں کنڈ شمن دین کی زیباں بی بی مویشی کا چارہ لینے گئی جس کی عدم موجودگی میں اس کے گھر میں ملزم بلال عرف بلالی گھس گیا خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی گاﺅں لکھوڈیر کے لطیف کی اکیس سالہ بیٹی فرحت بی بی حویلی اوپلے بنا رہی تھی اسی گاﺅں کے دو اوباش ا سد اور وقاص وہاں آ گئے لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے اوباش وقاص پہرہ دیتا رہا جبکہ اسد نے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ جھنگ کے چک نمبر 154 کے ظفر حسین نے تھانہ موچیوالہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ندیم وغیرہ چار افراد نے اس کی بہن (ف ب) کو اغوا کرکے اس سے زیادتی کر ڈالی ۔ اس کی بہن ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر واپس آ گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتی