• news

وزیراعظم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ تک میٹروبس، سڑکوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس اور سڑکوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کو چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔ وزیراعظم کو راولپنڈی تا کہوٹہ 33کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا راولپنڈی تا کہوٹہ سڑک منصوبے کا پی سی ون مکمل ہوچکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این ایچ اے کے تحت بننے والے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔
وزیراعظم ہدایت

ای پیپر-دی نیشن