لیگی ایم این اے کے بھائی سابق تحصیل ناظم رانا سہیل نون پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل
ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی وسابق تحصیل ناظم رانا سہیل نون نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، رانا سہیل نون مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا قاسم نون کے بھائی بھی ہیں، گذشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائشگاہ پر رکن صوبائی اسمبلی وسابق تحصیل و ناظم شجاع آباد و رانا سہیل نون نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی، مرکزی رہنما ابراہیم خان ملیزئی بھی موجود تھے۔
رانا سہیل نون