فیسوں میں اضافے کیخلاف پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا دھرنا جاری
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فیسوں میں اضافے کیخلاف پشاور یونیورسٹی کے طلبا کا دھرنا جاری ہے۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پی کے مشتاق غنی نے دھرنے میں بیٹھے طلبا سے مذاکرات کئے۔ طلبا نے وزیر ہائر ایجوکیشن کو مسائل سے آگاہ کیا۔ مشتاق غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے کئی مطالبات یونیورسٹی نے پہلے ہی منظور کئے ہیں۔ کچھ مطالبات ایچ ای سی سے متعلق ہیں، حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مسائل حل کیلئے ڈینز کی کمیٹی بنا دی جو ہر ہفتے طلبا سے ملے گی۔ متحدہ طلبا محاذ نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔