• news

افغان فوج اور فضائیہ کی خواتین کا دستہ پہلی بار تربیت کیلئے بھارت چلا گیا

کابل (نیٹ نیوز) افغان فضائیہ کی خواتین کا دستہ پہلی بار تربیت کیلئے بھارت چلا گیا۔ کابل میں انڈین سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا بری اور ائرفورس کا 20 رکنی بیج چنائی کی آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی جوائن کرے گا۔ روانگی سے قبل بھارتی سفیر ایچ ای من پریت ووہرا نے وفد سے خطاب کیا اور ضروری ہدایات دی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارت نے افغان فوج کو ضرورت کے مطابق سکیورٹی معاونت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن