اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 11دسمبر کو ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کا اجلاس 11دسمبر کو ہو گا جس میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے حالیہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔ کمیٹی نے جے سی سی کی طرف سے سی پیک سے متعلق طویل المدتی پلان کی منظوری سے آگاہ کرنے کے لئے لکھا تھا۔