• news

مسلم لیگ (ن) ملکی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی: پیر اشرف رسول

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلوا کر وعدہ پورا کر دیا ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں دھرنوں میں وقت برباد کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی جھوٹ بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر مسلم لیگ (ن) ملک کو آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ عبدالمالک اور یو سی فیروز والہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ فیروز والہ کے چیئر مین چوہدری فرہاد بہادر ، مسلم لیگ (ن) تحصیل کے صدر حاجی ظفر احمد مظفر ، میاں مشتاق احمد اور محکمہ ماحولیات کمیٹی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد نعیم ملک ، محمد سرور ، ملک ضیاء اللہ وائس چیئر مین بلدیہ کوٹ عبدالمالک کے علاوہ دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن