• news

کرپٹ سیاستدانوں کی سیاسی موت نوشتہ دیوار ہے: تحریک انصاف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کی سیاسی موت نوشتہ دیوار ہے انکو کوئی طاقت نہیں بچا سکتی، (ن) لیگ حکمران ملکی ترقی اور خوشحالی کی بجائے اپنی دولت کو ’’پلس‘‘ کرتے رہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہید کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان ،ولید اقبال اور فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ شوباز شریف اب اپنے وعدے کے مطابق خود ہی مستعفی ہو جائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے سانحہ ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف ملنا ان کا آئینی حق ہے۔سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور عوا م کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن