پی ٹی وی کے پنشنروں کی پنشن میں فوری اضافہ کیا جائے: چودھری ریاض مسعود
لاہور () پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین احسان اللہ خان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے چودھری ریاض مسعود نے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ دو سال سے ہماری پنشن میں اضافہ نہیں کررہی حالانکہ حکومت نے تمام پنشنروں کی پنشن میں دس فیصد کا اضافہ کیا جس کا اطلاق تمام سرکاری محکموں اور وفاقی اداروں کے پنشنروں پر ہوچکا ہے لیکن پی ٹی وی کے پنشنرز کی ابھی تک شنوائی نہیں ہوئی۔ چودھری ریاض مسعود نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔