حسین شہید سہروردی کی مسلمانوں کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں: پروفیسر عرفان نذر
لاہور(خصوصی رپورٹر) حسین شہید سہروردی نے مسلمانان برصغیر کے مفادات اور حقوق کی خاطربھرپور کام کیا۔آپ نے 1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ کی انتخابی مہم کو بڑی عمدگی سے منظم کیا۔ حسین شہید سہروردی نے تحریک خلافت میں سرگرم حصہ لیا اور خلافت کمیٹی کلکتہ کے سیکرٹری بھی رہے۔ان خیالات کااظہار پروفیسر عرفان نذر حسین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تحریک پاکستان کے رہنما حسین شہید سہروردی کی 54ویں برسی کے موقع پر خصوصی لیکچر کے دوران کیا ۔ پروفیسر عرفان نذر حسین نے کہا کہ سید حسین شہید سہروردی 1893ء میں مدناپور (بنگال) میں پیدا ہوئے۔ 1937ء میں حسین شہید سہروردی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ۔ انہوں نے جنرل محمد ایوب خان کے مارشل لاء کی سخت مخالفت کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ 5دسمبر 1963کو بیروت کے ایک ہوٹل میں انتقال کیا۔ ڈھاکہ میں دفن ہوئے۔