اسلام آباد جلسہ سیاسی تاریخ کا نیا موڑ پیپلز پارٹی سوچ کا نام ہے: مشتاق اعوان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سابق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان ، میمونہ مشتاق اعوان ، ملک اشتیاق اعوان ، چوہدری لطیف ، میاں لیاقت علی، سید شفقت مشتاق شاہ کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا۔ پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ اسلام آباد جلسہ ملکی سیاسی تاریخ کا نیا موڑ ہے ، پیپلز پارٹی ایک عوامی سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے اور اس سوچ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔