• news

برطانوی وزیراعظم کو خودکش حملے میں ہلاک کرنے کا منصوبہ ناکام‘ پاکستانی نژاد نوجوان سمیت 2 گرفتار‘ ایک پر دہشتگردی کے الزامات عائد

لندن (نمائندہ خصوصی+ اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ وزیراعظم کو گزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی جسے سکاٹ لینڈ یارڈ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس اور ایم آئی نے مشترکہ طور پر ناکام بنا دیا۔ منصوبہ بنانے والے 20 سالہ زکریا رحمان‘ 21 سالہ عاقب عمران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم تھریسامے کی رہائش گاہ 10ڈائوننگ سٹریٹ میں دھماکہ خیز مواد ڈیوائس نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق رواں برس وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ بنگلہ دیشی نژاد ملزم نعیم زکریا رحمان اور پاکستانی نژاد عاقب عمران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ نعیم زکریا پر دہشتگردی کے الزامات عائد کئے گئے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق چاقو سے بھی تھریسامے کو نشانہ بنانا تھا۔ عاقب عمران کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن