• news

پاکستان میں 19 سال بعد انٹرنیشنل سکواش میلہ سجنے کو تیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) 19سال بعد پاکستان میں 17دسمبر سے شروع ہونیوالے پاکستان اوپن مینز سکواش چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن نے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔50ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کے حامل پاکستان اوپن کے ٹاپ سیڈ ورلڈ نمبر 6مصر کے مارون آل شوربگھے ہونگے جبکہ 25ہزار ڈالرز کا وویمنز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز بھی 17دسمبر سے اسلام آباد میں ہی ہو گا۔ اس امر کا اظہار پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری وونگ کمانڈر طاہر سلطان نے سکواش لیجنڈ قمر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 دسمبر تک جبکہ مردوں کا 17 سے 23 دسمبر تک ہوگا، خواتین کے ٹورنامنٹ کی 25 ہزار ڈالر جبکہ مردوں کے ٹورنامنٹ کی 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن