تیز ترین200ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ نام کرنا چاہتاہوں: یاسر شاہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے پر جمالی ہیں۔وہ 7 ٹیسٹ میچز میں 35 وکٹیں لے کر وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یاسر شاہ نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے جو بھی فارمیٹ ہو پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ وکٹیںحاصل کروں۔وہ28ٹیسٹ میں 165 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔