• news

شیخوپورہ جمخانہ نے چودھری شریف کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)دوسرا چودھری محمد شریف کمبوہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شیخوپورہ جمخانہ اور انصاف کلب کے مابین کھیلا گیا۔ انصاف کلب نے مقررہ20 اوورز میں 107 رنز بنائے۔ شیخوپورہ جمخانہ نے ہدف 17 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ فائنل کے مین آف دی میچ عاشر حفیظ جبکہ مین آف دی سیریز راشد خان قرار پائے۔ مہمان خصوصی مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ جبکہ آرگنائزر چودھری عامر شریف کمبوہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن