• news

فکسنگ کیس : خالد لطیف کے دلائل مکمل، سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ فکسنگ کیس میں خالد لطیف کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔ ایڈجیوڈیکیٹر کے سامنے خالد لطیف کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ خالد لطیف کے وکیل نے تفصیلی دلائل دئیے ہیں۔ بدر عالم نے زیادہ سے زیادہ وقت لیا ہے۔ بورڈ کے آئین میں تبدیلی ہمارا حق ہے۔ اینٹی کرپشن کوڈ میں تبدیلی کا شرجیل خان کیس پرکوئی اثر نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن