پاکستان ریلویز نے ای سی او ٹرین کے دوبارہ اجراءکیلئے کام تیزکر دیا
اسلام آباد(مسعود ماجد سےد/ خبر نگار) پاکستان رےلوےز نے اسلام آباد تہران استنبول (ITI) روٹ پر ای سی او ٹرےن کے دوبارہ اجراءکےلئے کام تےز کردےا۔ اس سےکشن کے کھلنے سے اےران کے راستے وسط اےشےا، ترکی اور ےورپ تک سامان پہنچانے کا راستہ ہموار ہو جائے گا اور خطے مےں تجارتی و معاشی سرگرمےوںکو فروغ ملے گا۔ وزارت رےلوےز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سی پےک کی فزےبلٹی مکمل ہونے کے بعد رواں دسمبر مےں مےن لائن ون (اےم اےل ون ) پر کام کا آغاز کردےا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ اےم اےل ٹو اور اےم اےل تھری کی اپ گرےڈےشن کے لئے بھی بےرونی سرماےہ کی ضرورت پڑے گی جسے پبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ ےا جائنٹ ونچر کے ذرےعے پاےہ تکمےل تک پہنچا ےا جائے گا۔ تازہ معلومات کے مطابق اس سلسلے مےں اےم اےل ٹو کی فزےبلٹی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور اےم اےل تھری کی سٹڈی کا بھی عنقرےب آغاز کردےا جائے گا۔ موجودہ ممکنہ ترقی کا حصول علاقائی رابطوں کے بغےر ناممکن ہے ۔ اس حوالے سے چےن افغانستان اےران ترکمانستان اور دوسرے وسط ا ےشےائی ممالک کے ساتھ رےلوے کے رابطوں پر کام مختلف مراحل مےں تےز کردےا گےا ہے۔ علاوہ ازےں افغانستان کےلئے پشاور جلال آباد کی فزےبلٹی سٹڈی جبکہ اےران کے لئے چمن سپےن بولدک لنک پرکام کی منصوبہ بندی بھی جارہی ہے اور کوئٹہ تفتان سےکشن کی اپ گرےڈےشن کےلئے بےرونی سرماےہ کی فراہمی ممکن بنانے پر کام جاری ہے۔ پاکستان رےلوے کی بہتری اور پےش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے چےن کے ساتھ ساتھ اےشیائی بنک نے بھی مالی معاونت آسان شرائط پر قرضے دےنے کی پےشکش کردی ہے اور سٹرٹیجک پلان 2025کی تےاری مےں بھی چےن پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔
ای سی او ٹرین