• news

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پوسٹ پروگرام جائزہ مذاکرات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ’پوسٹ پروگرام‘ جائزہ کے مذاکرات جاری ہیں۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی سے ملاقات کی جس میں وزارت منصوبہ بندی نے ٹیم کو مختلف منصوبوں کی پیشرفت اور ان کے اخراجات پر بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف وفد کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کی جانب سے بریفنگ پر اطمینان ظاہر کیا۔ آئی ایم ایف کے ’پوسٹ پروگرام مشن‘ کا اصل مقصد پاکستان کے ذمہ ادارے کے قرضے کی واپسی کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کا 6.2 ارب ڈالر کا مقروض تھا۔ جو آئندہ 6 سال کے دوران ادا کرنا ہے۔ آئندہ سال سے آئی ایم ایف کے قرضہ کی ادائیگی شروع ہو گی اور 2021 ءمیں ایک ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ ریویو مشن آئندہ چند روز میں مختلف وزارتوں ایف بی آر‘ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی بریفنگ لے گا۔
آئی ایم ایف/ مذاکرات

ای پیپر-دی نیشن