خیبر پی کے حکومت نے زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دیدی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سیکرٹری زراعت کی بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے متاثرین کو شہداءاے پی ایس کی طرح معاوضہ دیا جائیگا۔
معاوضہ /منظوری