• news

چیئرمین نیب نے 499 انکوائریوں، 287 انوسٹی گیشنز، 1138 زیرسماعت ریفرنسز کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 499 انکوائریوں، 287 انوسٹی گیشنز اور مختلف مجاز عدالتوں میں زیرسماعت 1138 بدعنوانی کے ریفرنسز کی مکمل تفصیلات آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے طلب کرلی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں 499 انکوائریاں اور 287 انوسٹی گیشنز کتنے عرصہ سے جاری ہیں اور ان کو پہلے سے طے شدہ وقت 10 ماہ کے اندر ضابطہ اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے معزز مجاز عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنسز کیوں دائر نہیں کئے گئے اور متعلقہ آفیسران کیخلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسکی بھی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ قوم کی لوٹی گئی تقریباً 900 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے اور مجرموں کو بھی قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن