• news

رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر رہائشی علاقہ میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے رہائشی علاقے کے مکینوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پرانی انارکلی کے علاقے ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر کو غیر قانونی طور پرتعمیر کیا جا رہا ہے۔ سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ پہلے بھی شہر میں اس طرح حساس نوعیت کے دفاتر دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اس لیے رہائشی علاقے میں سی آئی اے سینٹرکی تعمیر روکی جائے۔ محکمہ ماحولیات نے درخواست کی مخالفت کی اور کہاکہ درخواست گزاروں نے متبادل فورم موجود ہونے کے باوجود براہ راست عدالت سے رجوع کیا اس لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق قانون اور عدالتی فیصلے موجود ہیں۔ ان کو نظر انداز کیوں کیا۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن