کراچی: اے ٹی ایم نقب زنی‘ چینی باشندے کی ویڈیو منظر عام پر‘سرگودھا میں بھی فراڈ کا انکشاف
کراچی (این این آئی+نوائے وقت نیوز) چینی باشندے کو اے ٹی ایم مشین میں سکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس میں دیکھا گیا ہے کہ چند منٹوں میں چینی باشندہ اپنی کارروائی کر گیا۔ میڈیا کے مطابق ایف آئی اے کو بینک انتظامیہ کی جانب سے سکمنگ ڈیوائس نصب کیے جانے کی سی سی ٹی وی وڈیو فراہم کی گئی ہے، ویڈیو میں ایک چینی باشندہ اور ایک پاکستانی ملزم ڈیوائس نصب کرتے نظر آئے۔ علاوہ ازیں اے ٹی ایم کے ذریعے سرگودھا میں بھی فراڈ کرکے رقم نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 16 اکاﺅنٹس سے فراڈ کے ذریعے رقوم اے ٹی ایم سے نکلوائی گئیں۔ نجی بنک انتظامیہ کی نشاندہی پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رقوم نجی بنک کی شاخوں سے 7 دن کے دوران نکلوائی گئیں، نجی بنک نے کہا ہے کہ متاثرہ صارفین کو رقوم دوبارہ فراہم کی جائیں گی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے نجی بنک کے ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ بھی کیا۔
اے ٹی ایم فراڈ