• news

کراچی: سی ویو قتل کیس میں خاور کے تین کزنز گرفتار، مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

کراچی (آئی این پی+ وقائع نگار) چند روز قبل سی ویو پر طالبعلم کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ پولیس نے مرکزی ملزم خاور برنی کے تین کزنز باقاعدہ گرفتار کر لئے۔ تینوں کزنز حیدر، حسنین اور رضا دوسری جیپ میں سوار تھے۔ مقدمے کے مرکزی ملزم خاور برنی سمیت اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں گارڈ عبدالرحمن بھی شامل ہے۔ مقدمے میں انتہائی مطلوب 2 ملزم حماد اور دانش کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم گاڑی کا شیشہ توڑنے اور فائرنگ میں براہ راست ملوث ہیں۔پولیس کے مطابق، برآمد ہونے والی نائن ایم ایم پستول کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ اسکے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔ دوسری طرف مقامی عدالت نے ملزم خاور برنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کی استدعا کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن