مشرقی وسطیٰ‘ جنوبی ایشیا میں امن کے لئے مل کر کوششیں کی جائیں: رضا ربانی
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی اشیائی خطے میں سیاسی بے چینی، اندرونی خلفشار اور بیرونی مداخلتوں کے باعث اب ضروری ہوگیا ہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے مل جل کر کوششیں کی جائیں اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے راہیں ہموار کی جائیں۔ بدھ کو شاہِ اردن عبداللہ دوئم اور اردن کے وزیراعظم ڈاکٹر ہانی الملکی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کیا۔ چیئرمین سینٹ نے ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔