• news

پاکستان چین میں گوشت، ڈیری مصنوعات کی طلب پوری کرسکتا ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے۔ وہ گزشتہ روز چین کی زراعت اور انیمل ہزبینڈری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈینڈ بن تائی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن