• news

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے فنی تربیت کا معیار بلند کریں گے: ذوالفقار چیمہ

لاہور (پ ر) فنی تربیت کا معیار بلند کریں تاکہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے یہ بات نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے تربیتی اداروں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں کا معیار پست ہوگا انہیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ جہاں فنڈز میں معمولی سی بھی گڑ بڑہوئی وہاں مقدمہ درج کراکے کارروائی کریں گے۔ جوش، جذبے اور محنت سے ٹریننگ کروانے والے اداروں کے ٹیچرز اور سربراہان کو بیرونِ ملک کورسز پر بھیجا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن