• news

وزیراعظم سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

لاہور( کامرس رپورٹر ) فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنسمین پینل کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے صنعتکاروں پر مشتمل وفد نے میاں انجم نثار چیئرمین بزنس مین پینل کی سربراہی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔میاں انجم نثار نے کہا کہ ٹریڈ پالیسی کو بھی از سر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن