حلف نہ اٹھانے کے باوجود کلثوم نواز رکن اسمبلی رہ سکتی ہیں: الیکشن کمشن کا تحریک انصاف کو جوابی خط
اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب د یتے ہوئے کہا ہے کہ حلف نہ اٹھانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں، آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہوتا ہے، آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیگم کلثوم نواز کی قومی اسمبلی کی رکنیت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلف نہ اٹھانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں ۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لیے حلف ضروری ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں لیکن بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان آ کر حلف نہیں لے سکیں جس پر پاکستان تحریک انصاف نے حلف کے بغیر بیگم کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت پر سوال اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
الیکشن کمیشن