• news

نامعلوم کار سوار جاوید ہاشمی کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار‘ محفوظ رہے

ملتان (سپیشل رپورٹر) مخدوم رشید سے ملتان آتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم سید جاوید ہاشمی کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا‘ حادثہ میں جاوید ہاشمی محفوظ رہے۔ تفصیل کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی گزشتہ روز سینئر سیاست دان اپنی گاڑی پر مخدوم رشید سے واپس ملتان آ رہے تھے اسی اثناء سے عقب سے آتی ہوئی گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم جاوید ہاشمی اس حادثہ میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن