پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں عبدالمعید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے: بلاول
لاہور + خیر پور (خبر نگار+ این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے جیالے ابرار علی تنویر کے جوان صاحبزادے عبدالمعید کی شہادت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی؟ پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے شہبازشریف عبدالمعید کے قاتلوں کو پناہ دینے سے باز رہیں قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سید نفسیہ شاہ جیلانی نے اہم ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی معاملات اور سال 2018ء کے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ذرائع نے این اے 215 خیر پور ون کی سیٹ پر ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے این 215 سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان الیکشن لڑتے ہیں انہیں آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ نہ ملنے کا امکان ہے۔