• news

بحریہ ٹا¶ن کراچی: میراتھون، سائیکلنگ کی تیاریاں

کراچی(پ ر) بحریہ ٹا¶ن کراچی میں میراتھون، سائیکلنگ اور Pet شو 2017ءکی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پرسوں ہونیوالے مقابلوں میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کل ہے۔ مقابلوں کا آغاز اتوار کو صبح 6 اور 8 بجے میراتھون سے ہو گا۔5,10,21,42 اور 2 کلومیٹر پر مشتمل میراتھون سہ پہر 1 بجے کارنیول ایریا پر تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی۔ Pet Showصبح 10 سے شام 4 بجے تک Ancient Parkکے سامنے جاری رہے گا۔ شہری اپنے صحتمند اور خوبصورت کیٹس، ڈاگز اور پرندوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔فاتح پیٹس کے مالکوں کو ان کی محنت کے صلے میں شاندار انعامات سے نوازا جائے گا۔ تمام پیٹس کیلئے فری چیک اپ اور Rabies Vaccination پر 50% رعایت موقع پر دستیاب ہو گی۔ سائیکلنگ کا آغاز صبح 6:30 بجے میٹنگ پوائنٹ A آغا سپر مارکیٹ اور صبح 6:45پر میٹنگ پوائنٹ B: ڈنکن ڈونٹس ٹیپو سلطان سے ہو گا۔ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے بائیسکلز 800 روپے فی کس کرایہ کے عوض موقع پر ہی دستیاب ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن