• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ کرنیوالے کھیل کے خیرخواہ نہیں : عرفان الحسن بھٹی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے قومی کھیل کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا تھا ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے بھی انہوں نے مایوس نہیں کیا۔ ملکی سطح پر قومی کھیل کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے پلئیرز کے معاشی مسائل حل ہوئے ہیں۔جونئیر ٹیموں کے لیے بہترین مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ الزامات اور تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے اپنے دور کو دیکھیں آج ہم مسائل کا شکار ہیں تو اسکی وجہ ماضی کے غلط اقدامات ہیں۔ اس انتظامیہ کو پورا موقع ملنا چاہیے۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک و ڈیویلپمنٹ نوید عالم بھی اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں قومی کھیل کی بہتری کے لیے ہمیں شہباز احمد اور نوید عالم جیسے وڑنری اور محنتی افراد کی ہی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن