نوازشریف پارلیمنٹ مضبوط کرتے تو موجودہ حالات کا انہیں سامنا نہ ہوتا:یوسف رضا گیلانی
اوکاڑہ+ساہےوال(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)سابق وزےر اعظم ےوسف رضا گےلانی نے کہا کہ اگر نواز شرےف پارلےمنٹ کو مضبوط کرتے تو انہےں موجودہ حالات کا سامنا نہ کر نا پڑ تا نواز شرےف کو اپنی پارلےمنٹ کا کورم پورا کرنے کی بھی فرصت نہےں ملی اس لئے ان کے بطور وزےرا عظم ٹرم پو ری کر نا اےسے ہی تھا۔نواز شرےف اداروں پر تنقےد کر رہے ہےں لےکن جب اقتدار مےں تھے تو انہوں نے کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ اور عدلےہ کے تجا وز کے متعلق اور مد اخلت کی کوئی بات نہےں کی نہ ہی پارلےمنٹ کو ان دونوں اداروں کے متعلق اعتماد مےں لےا سابق وزےراعظم نے اوکاڑہ و ساہیوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے دور اقتدار مےں 4مرتبہ اسٹےبلشمنٹ کی جوابدہی کی گئی طلب کر کے سلالہ اور اسامہ بن لادن کے آپرےشن کے متعلق ان کےمرہ پارلےمنٹ نے جواب طلبی کی۔ پےپلز پارٹی کسی ڈےل سے اقتدار مےں نہےں آئے گی وہ عوام کی طاقت پر ےقےن رکھتی ہے اس لئے وہ عوامی طا قت سے ہی اقتدار مےں آئے گی ۔ وفادارےاں تبدےل کر کے دوسری جماعتوں مےں جا نے والے کےا تبدےلی لائےں گے اور نہ ہی کوئی نےا پاکستان بن سکے گا ۔ تحفظ ختم نبوت کے دھرنا فےض آباد آپرےشن کو حکمرانوں نے مس ہینڈل کےا اور اےک طے شدہ مسئلہ کو چھےڑ کر عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑا بھٹو نے ختم نبوت کا مسئلہ حل کےا تھا اب اسے چھےڑنے کی کوئی ضرورت نہےں تھی پےپلز پارٹی اےسے کسی فعل کا حصہ نہ بنی نہ بنے گی کےونکہ 1973کا آئےن پارٹی کے قائد نے دےا اور پےپلز پارٹی نے ان کے دور اقتدار مےں 1973کے آئےن کو اصل حالت مےں بحال کر دےا۔ سابق وزےراعظم ےوسف رضا گےلانی نے امرےکہ کے صدر ٹرمپ کے بےت المقدس کو اسرائےل کا دارالحکومت تسلےم کرنے کے اعلان کو اسلامی دنےا کے جذبات کو ٹھےس پہنچانے کے مترادف قرار دےا اور مطالبہ کےا کہ ٹرمپ اپنے فےصلہ پر نظرثانی کریں۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے گیلانی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو ہر صورت انصاف ضرور ملنا چاہیے راجہ ظفر الحق کی انکوائری رپورٹ میں ابہام کو ختم ہونا چاہیے پیپلز پارٹی آئین قانو ن اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے متفقہ آئیں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی دیا تھا ہمارے تحفظات دور ہوجائیں جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں ہونے دیں گے میثاق جمہوریت کا اصل متن صحیح معنوں میں آئین کی پاسداری ہے۔انہوں نے سید صمصام بخاری کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جمعرات کو اوکاڑہ آئے جہاں انہوںنے سابق وزیر مملکت سید صمصام بخاری سے ملاقات کی ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی ۔
گیلانی