مریدکے، دریا خان: نامعلوم وجوہات پر تاجر اور نوجوان نے خودکشی کرلی
مریدکے + دریا خان (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مریدکے میں رضائے حبیب بازار کا تاجر زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہو گیا۔ تاجر پومی شیخ نے نا معلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ دریا خان کے نواحی چک نمبر 20 ٹی ڈی اے کا محمد ارشد مزدوری کرتا تھا گزشتہ روز دوپہر کو گھر کھانا کھانے آیا اور کمرے میں داخل ہو کر کنڈی لگا لی گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی اس دوران اس کی والدہ نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو کوئی آواز نہ آنے پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو اس وقت تک ہلاک ہو چکا تھا ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے، مقامی پولیس کو اطلاع کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔
خودکشی