کوئٹہ: اتفاقاً گولی چلنے سے رکن اسمبلی لیاقت آغا کا بیٹا جاں بحق
کوئٹہ (بیورورپورٹ) کوئٹہ کے علاقے میں رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا کا بیٹا اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع کلی عمر میں رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا کا بیٹا سید جعفر شاہ پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں ایف سی ہسپتال کوئٹہ لایا گیا جہاں وہ چل بسا۔ انتظامیہ نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا۔
بیٹا جاں بحق