آسٹریلوی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دے دی
سڈنی(نیٹ نیوز) آسٹریلوی پارلیمنٹ نے تلخ بحث کے بعد ملک بھر میں ہم جنس لوگوں کو شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ایوان نمائندگان نے بل اکثریت کے ساتھ منظور کیا جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔ صرف 5ارکان نے ا س پر احتجاج کیا۔ایوان کی پبلک گیلری میں موجود افراد نے تالیاں بجاکر بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔منظور کیے گئے بل میں شادی کی تعریف تبدیل کرکے صرف مرد اور عورت کے بجائے ”دو لوگوں کا ملاپ “کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے سینیٹ نے اسی بل کو 43کے مقابلے میں 12ووٹ سے منظور کیا تھا۔
آسٹریلوی پارلیمنٹ