سرینگر میں بھارتی ترنگا لہرانے کی ناکام کو شش کی اور پولیس نے انتشار پھیلانے والے 9کارندوں کو گرفتار کر لیا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی راہ بحا ل کرنی ہو گی : امریکہ اور اقوام متحدہ
نیویارک + سرینگر (آن لائن) امریکہ اور اقوام متحدہ نے کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کی کرتے ہوے کہا ہے کہ پائیدار دوستی کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی راہ بحا ل کرنی ہو گی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور امریکہ اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ پھر بحال ہو۔کشمیر میں تشدد روکنے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کی جانب سے توجہ دینا ہوگی اوراس جہاں کہیں بھی تشدد آمیز واقعات رونما ہوتے ہوں امریکہ کو فکر لاحق رہتی ہے کیونکہ بے گناہ افراد کی ہلاکت سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی طور پر مسائل کو ایڈریس کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے تاکہ اگر دونوں ممالک یقینی طور پر مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی براہ راست مدد لینا چاہیں گے توامریکہ اس کیلئے بھی تیار ہوگا۔ ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بھی کشمیر میں تشدد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ لہذا دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تمام باہمی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوںنے واضح کیا کہ دونوں ممالک کو آپسی طور پر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی درخواست پر ہی اقوام متحدہ ثالثی کرسکتا ہے ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے چیلنج کو قبول کر تے ہوئے بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارندوں نے سرینگر میں بھارتی ترنگا لہرانے کی ناکام کو شش کی اور پولیس نے انتشار پھیلانے والے 9کارندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو مختلف حادثات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے،شوپیاں میں بھارتی فوجی کے قتل کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار، بھارتی فورسز کے مظالم کےخلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا،بھارتی فورسز پر پتھراو¿،اہلکاروں کی فائرنگ اور پیلٹ لگنے سے 5افراد زخمی ہو گئے۔این این آئی کے مطابق پورے مقبوضہ کشمیر میں آج مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائیگا، مظاہرے ہونگے۔ کال سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ دنیا میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کےلئے انتہائی اہم مقام کی حامل ہے۔ یہ زمین ہمارا قبلہ اول ہے۔
کشمیر