سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا ایک کھرب 77 ارب روپے زائد سے خسارہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںشدید مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس1122.66 پوائنٹس کی کمی سے 38784.66پوائنٹس پر بندہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک کھرب77 ارب20 کروڑ96 لاکھ71 ہزار179 روپے کی کمی ہوئی جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ36 لاکھ93 ہزار750 حصص کی تیزی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں2 ارب29کروڑ77 لاکھ47 ہزار994 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پی ایس ایکس میںشدید مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس1122.66 پوائنٹس کی کمی سے38784.66 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں670.87 پوائنٹس کی مندی سے19325.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں623.58 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں1941.66 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس520.13پوائنٹس کی کمی سے 13906.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس412.29پوائنٹس کی مندی سے 18938.34پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس466.71پوائنٹس کی کمی سے19842.25پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر363 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے46کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،301 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر16 کروڑ32لاکھ66 ہزار720 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم6 ارب23 کروڑ68 لاکھ60 ہزار431 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل84 کھرب 35 ارب3 کروڑ50 لاکھ 40 ہزار607 روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 57 ارب82کروڑ53 لاکھ 69 ہزار428 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ3 کروڑ94 لاکھ5 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔