• news

کرپشن فری پاکستان پی ایس پی کی سیاست کامحور ہے:الطاف شاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاک سرزمین پارٹی رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان پی ایس پی کی سیاست کامحور ہے۔ پی ایس پی کے بانی اورمرکزی چیئرمین مصطفی کمال سمیت ہماری مرکزی قیادت بدعنوانی کیخلاف انتہائی سخت اوردوٹوک موقف رکھتی ہے ۔ بدعنوان عناصر کابے رحم احتساب ضرورہومگراس کو متنازعہ نہ بنایاجائے۔جولوگ کل تک ایواسن اقتدارمیں تھے آج وہ نیب میں پیشیاں بھگت اورانتقام کاشورمچارہے ہیں۔قومی وسائل کے ضیاع نے بھی پاکستان کو گھمبیرمسائل سے دوچارکیا،ہرایک چورسخت سزاکامستحق ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن