• news

ٹرمپ کا اعلان عالمی امن کے خلاف گہری سازش ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرم کا اعلان عالم اسلام اور عالمی امن کے خلاف گہری سازش ہے اور اس اعلان سے مشرق وسطیٰ میں زبردست کشیدگی پیدا ہوگی جو پہلے ہی جنگ و جدل کے ماحول سے گزر رہا ہے۔ اس سے پہلے کسی امریکی صدر کو ایسا کرنے اور سوچنے کی جرأت نہیں ہوئی تھی۔ یہ سیدھا مسلمانوں کے دل پر وار ہے اوردنیا کے ڈیڑھ ارب اور تقریباً 54 مسلمان ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن