ملک بھر میں ردالفساد جاری، آپریشنز کے دوران سہولت کار، سمگلر سمیت 63 مشکوک گرفتار
لاہور+ راولپنڈی + پشاور (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے پاکستان رینجرز پنجاب نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مختلف شہروں میں آپریشنز کئے۔ دہشت گردوں کے 18 سہولت کاروں اور سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ برآمد اسلحہ میں سب مشین گنز، پستولیں، ریپیٹرز اور منشیات شامل ہیں۔ آپریشنز اسلام آباد، لاہور، سرگودھا اور بہاولپور میں کئے گئے۔ آپریشنز میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔پولےس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں مےں رات گئے سرچ آپرےشن کے دوران26مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتےش شروع کردی ۔ گےسٹ ہاو¿سز ،فےکٹرےوں ،ہوٹلز ،سرائے پر بھی چےکنگ کی اور شہرےوں کے بائےو مےٹرک مشےنوں سے کوائف چےک کئے۔ پولےس نے حساس مقامات پر واقع گرجا گھروں ،امام بارگاہوں ،درباروں اور مساجد پر پولےس کی بھاری نفری تعےنات کردی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پہرہ لگا دےا گےا ہے ۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شاشی خیل اور لوئر اورکزئی کے علاقے گنڈا گڑھی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ اسلحہ میں 7 ایم ایم گن، ایس ایم جیز، میزائل شامل ہیں۔ برآمد اسلحہ میں 82 ایم ایم مارٹرز راﺅنڈز، گرنیڈز، مختلف قسم کا بارود شامل ہے۔ مزید برآں گلبرگ اور ریگی کے علاقوں میں فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نشان زدہ گھروں کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 80 گھروں کی تلاشی لی گئی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی۔واضح رہے کہ حال ہی میں پشاور میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ردالفساد