کوٹ ادو: جمشید دستی اور مصطفی کھر کے حامیوں میںتصادم‘ ایک شخص زخمی
کوٹ ادو (خبر نگار) سناواں میں کھر اور جمشید دستی کے حامیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روز کوٹ ادو میں عوامی راج پارٹی کے جلسہ کے سلسلہ میں جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر ملک غلام مصطفی کھر جلسہ میں شرکت کیلئے قافلے رواں دواں تھے۔ جب جمشید دستی کا جلوس چوک قریشی پہنچا تو وہاں بھی دونوں کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور سناواں قافلہ پہنچنے سے پہلے کھر اور جمشید دستی کے حامیوں میں تصادم ہو گیا اور رمضان نامی شخص لہو لہان ہو گیا۔ اس بارے پاکستان عوامی راج پارٹی کے رہنما¶ں نے کہا کہ ہمارے قافلہ کو روکنے کیلئے ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر سڑک بلاک کی۔ ہماری بس کو روکا اور پھر ہم پر حملہ آور ہوئے جبکہ اس بارے میں کھر گروپ کے رہنما منظور سیال نے الزام عائد کیا کہ ہم پر میاں عامر سلطان اور ظفر اقبال گورمانی نے حملہ کیا۔ سناواں میں سڑک ون وے ہے اور ہم مشرقی طرف والی سڑک پر سا¶نڈ سسٹم نصب کررہے تھے۔ دستی کے حامیوں نے ہم پر حملہ کیا اور سپیکر باکس توڑ دیئے۔ دریں اثناءعوامی راج پارٹی کے چےئرمین ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ خلفاءراشدین کا نظام ہمارے لئے عملی نمونہ ہے،، کرپشن کرنیوالے تمام سےاستدانوں کو سزا دی جائے ،ملک میں جھاڑو پھرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ 70 سالوں سے کھر، ہنجرا، نواب، گورمانی، کھوسوں، لغارےوں، مزارےوں، گوپانگوں جاگیردار خاندانوں نے ہمارے خون چوسے،وسیب کو محرومےوں کے سوا کچھ نہیں دےا،ہم تخت لاہور سے آزاد ہوکر تعصب سے پاک الگ صوبہ بنائیں گے۔ سپریم کورٹ الیکشن سے پہلے احتساب کرائے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مےونسپل سٹیڈےم کوٹ ادو میں اپنی پارٹی کا پہلا باقاعدہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ رےاستی دہشت گردی اور ظلم کے خلاف ہمیں اکٹھا ہونا ہے، پیپلز پارٹی میں موجود زرداری نے اپنے ملک کو لوٹا،میرے کسان کا حق کھانے والو اب بس کرو، تمہارا اکلوتا بھائی آپکے ساتھ کھڑا ہے۔
جمشید دستی