• news

مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آ کر تاجروں کو چھوڑ دیا: یوسف رضا گیلانی

ملتان (صباح نیوز) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ تاجر برادری کے کندھوں پر چڑھ کر مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی اور اقتدار میں آکر تاجروں کو چھوڑ دیا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ تاجر کنونشن سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ تاجر برادری کو دعوت دیتے ہیں کے بلاول بھٹو کے 15 دسمبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں اگر ترقی نہیں ہوئی اسکے ذمہ دار ہم ہیں پارٹی کی لیڈر شپ نہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کے وہ امریکی صدر کے بیت المقدس کے بارے میں بیان کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کے بنگلہ دیش کے الگ ہونے کے بعد باقی بچ جانے والے ملک کو یکجا رکھنا بھٹو کا ہی کام تھا، 1973 کے آئین اور ایٹم بم نے ملک کو متحد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
یوسف گیلانی

ای پیپر-دی نیشن