• news

سروسز ہسپتال: نامعلوم خاتون دادی اور نانی سے نومولود لیکر رفوچکر

لاہور (نیوز رپورٹر) سروسز ہسپتال میں نامعلوم خاتون دھوکے سے ایک روز قبل پیدا ہونے والی نومولود بچی نانی اور دادی سے لیکر رفوچکر ہو گئی۔ سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر نے واقعے کی انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نگہت نامی خاتون کے ہاں ایک روز قبل بیٹی پیداہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے تمام کارروائی مکمل کرکے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز بچی کی نانی اور دادی وارڈ کے ساتھ انتظارگاہ میں بچی کو لیکر بیٹھی تھی۔ ایک خاتون آئی جس نے کہا کہ اس کی فائل مکمل کرنی ہے بچی کو میرے حوالے کر دیں جس پر ورثاءنے بچی اس کو تھما دی جس کے بعد خاتون نومولود کو لیکر رفوچکر ہو گئی جس پر انتظامیہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور کمیٹی قائم کر دی۔
نومولود

ای پیپر-دی نیشن