• news

مانی شنکر میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گیا تھا‘ مودی کا الزام

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے معطل رہنما مانی شنکر آئر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گئے تھے تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گجرات کے ضلع کے ایک چھوٹے قصبے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانی شنکر آئر نے پاکستان کے دورے کے دوران میری سپاری دی تھی تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ میرے وزیراعظم بننے کے بعد یہ شخص پاکستان گیا اور وہاں کچھ لوگوں سے ملاقات کی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مانی شنکر کو یہ بات کرتے سنا جاسکتا ہے کہ جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹایا جاتا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ دو روز قبل کانگریس کے رہنما نے نریندر مودی کو ایک نیچ قسم کا آدمی قرار دیا تھا۔
مودی

ای پیپر-دی نیشن