مریدکے: زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی
مریدکے + فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) مخالفین کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا تیسرا نوجوان بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یوں نواحی علاقہ ناجر چھاو¿نی میں جان سے ہاتھ دھونے والے نوجوانوں کی تعداد تین ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ دھروڑ مسلم کے سکندر چیمہ‘ وحید مراد چیمہ‘ اور عماد چیمہ اپنے دیگر رشتہ داروں سلیم‘ اعظم اور ساجد کے ہمراہ چوکی عمر کوٹ میں زمین کے تنازعہ پر ہونے والے اکٹھ میں شرکت کرکے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ چک 50 شیخاں والا کے قریب سفید رنگ کی کار میں سوار الطاف حسین، جاوید‘ عثمان اور حراف وغیرہ نے تینوں نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وحید مراد اور سکند ر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ عماد چیمہ کو شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گیا۔ تینوں نوجوانوں کی عمرین 30برس کے قریب تھیں اور وہ کمسن بچوں کے باپ تھے۔
نوجوان / جاں بحق