بڑی پارٹیوں میں ناراض لوگوں کو منانے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے: سینیٹر مشاہد اللہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر مشاہد اللہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض لوگوں کو منانے کا سلسلہ بڑی پارٹیوں میں چلتا رہتا ہے، انتخابات آنے والے ہیں۔ حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ رضا حیات ہراج اور ظفر اللہ جمالی 2013ءمیں پارٹی میں آئے، اچھے وقت میں فائدہ اٹھاتے ہیں، ذرا سا برا وقت آئے تو مخالفین کے ساتھ ملتے ہیں۔ سندھ کی سیاست میں بہت تغیر آنا ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ڈلیور نہیں کر سکیں۔ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔
مشاہد اللہ